پنجاب پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

نوازشریف ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں ملزم نامزد ہیں ان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے، پنجاب پولیس کی استدعا۔ فوٹو:فائل

نوازشریف ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں ملزم نامزد ہیں ان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے، پنجاب پولیس کی استدعا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے پنجاب پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ہی تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اپناتے ہوئے استدعا کی کہ نواز شریف ماڈل مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔

نیب کی جانب سے ڈی ایس پی محمد اقبال کی درخواست کی مخالف کی گئی، اور مؤقف پیش کیا کہ پنجاب پولیس نواز شریف سے تفتیش کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پنجاب پولیس کی درخواست منظور کرلی اور ماڈل ٹاوٴن کیس کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف سے جیل میں ہی ملنے کی اجازت دے دی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں