لاہور میں موٹرسائیکل سوار گینگ کی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا، ویڈیو وائرل

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی فوٹو:فائل

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی فوٹو:فائل

 لاہور: مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار لڑکوں کے  گروپ کی ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی اور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل گینگ اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے جا رہے ہیں۔ 751 گروپ پورے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرتا رہا لیکن علاقے میں سیف سیٹیز اتھارٹی کے کیمرے ہونے کے باوجود فوری کارروائی نہ کی گئی۔

پولیس نے  نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں