دفتر خارجہ کا پاکستان میں طالبان امریکا مذاکرات سے اظہار لاعلمی

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ بیان میں اس کی تصدیق کی تھی

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ بیان میں اس کی تصدیق کی تھی

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا افغان مذاکرات کے بارے میں میرے علم میں کچھ بھی نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں امریکا افغان مذاکرات کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں جب کہ طالبان رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات کا بھی علم نہیں۔

گزشتہ روزطالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں 17 سال سے جاری امریکی اتحادی افواج اورطالبان کے درمیان جاری لڑائی ختم کرنے اورامن کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں طالبان اورامریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور18 فروری کواسلام آباد میں ہوگا جب کہ جاری بیان کے مطابق طالبان کا وفد وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں