بلغاریہ کی خاتون صحافی کا مشتبہ قاتل جرمنی میں گرفتار

خاتون صحافی مقامی ٹیلی ویژن چینل ’ٹی وی این‘ کے لیے کام کرتی تھیں (فوٹو : اے ایف پی)

خاتون صحافی مقامی ٹیلی ویژن چینل ’ٹی وی این‘ کے لیے کام کرتی تھیں (فوٹو : اے ایف پی)

صوفیہ: زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بلغاریہ کی خاتون صحافی وکٹوریا مارینووا کے مشتبہ قاتل کوجرمنی میں گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاریہ کے پراسیکیوٹر جنرل نے مشتبہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے  بتایا کہ 21 سالہ نوجوان سیورین کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا ہے،ملزم بلغاریہ کا شہری ہے جو واقعے کے بعد جرمنی فرار ہوگیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ گرفتاری سے متعلق یورپی طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں  اور اس کے بعد ہی مزید تفتیش کی جائے گی۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ یہ حملہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت نہیں کیا گیا بلکہ صحافی کی موت اچانک ہونے والے حملے میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلغاریہ میں خاتون صحافی زیادتی کے بعد قتل

وکٹوریا کی لاش بلغاریہ کے ایک پارک سےملی تھی، خاتون کے گلے پر نشانات تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم سے خاتون صحافی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وکٹوریا نجی ٹیلی ویژن چینل ’ٹی وی این بی جی‘ کی انتظامی سربراہ بھی تھیں اور انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام ’Detector‘ یعنی’  کھوجی‘ شروع کیا تھا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں