امریکی تاریخ کا ہولناک سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

طوفان سے ایک شخص ہلاک، کئی زخمی جب کہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

طوفان سے ایک شخص ہلاک، کئی زخمی جب کہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میامی: امریکی تاریخ کا ہولناک سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے میں مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں مائیکل نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ طوفان سے ایک شخص ہلاک، کئی زخمی جب کہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بیشتر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔ 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ بجلی اور موصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا، تعلیمی ادارے، دفاتر اور کئی ایئرپورٹس بھی بند کر دیے گئے۔

وائس آف امریکا کے مطابق 2 لاکھ گھر اور کاروباری ادارے بجلی سے محروم ہوگئے تاہم کیٹگری 5 کے طوفان مائیکل کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ادھر امریکی حکام ریاست فلوریڈا میں 5 لاکھ افراد کو فوری علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ حکام کے مطابق طوفان سے سمندری لہریں 14 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جب کہ سمندری طوفان سے صورتحال خطرناک ہے۔ اس کے علاوہ فلوریڈا میں سمندری طوفان پر جارجیا اور الابامہ میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل امریکا کی 50 سالہ تاریخ کا بدترین سمندر طوفان ہے اور مائیکل طوفان سے اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے۔

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں