کتے کی اپنے ساتھی کو کار سے بچانے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں ایک بڑے کتے کی جانب سے چھوٹے کتے کو گاڑی کے نیچے آنے سے بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے (فوٹو: یوٹیوب ویڈیو اسکرین شاٹ)

ویڈیو میں ایک بڑے کتے کی جانب سے چھوٹے کتے کو گاڑی کے نیچے آنے سے بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے (فوٹو: یوٹیوب ویڈیو اسکرین شاٹ)

کیوبیک: اس وقت دنیا بھر میں ایک ویڈیو غیر معمولی طور پر مقبول ہورہی ہے جس میں ایک بڑی نسل ’کولی‘ کا کتا بجلی کی رفتار سے دوڑتا ہوا آتا ہے اور ایک نحیف اور چھوٹے کتے کو گویا لے اڑتا ہوا ریورس ہوئی گاڑی سے دور لے جاتا ہے۔

یہ واقعہ کینیڈا کے علاقے کوبیک میں پیش آیا  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چی ہوا ہوا کتا ریورس ہوتی ہوئی کار کے عین پیچھے تھا اور خاتون ڈرائیور کو گاڑی ریورس کرتے ہوئے اس کا احساس نہیں تھا۔ چند سیکنڈوں میں ایک بڑا کتا ایس یو وی کار کے پاس آتا ہے اور چھوٹے کتے کو اپنی گرفت میں لے کر آگے بڑھ جاتا ہے۔

اس واقعے کے بعد خاتون اپنی کار میں واپس آئیں اور دونوں کتوں کو گلے لگایا لیکن خاتون عقبی آئینے سے تمام معاملے کو سمجھ چکی تھیں اور اسی بنا پر انہوں نے بریک بھی لگائے تھے۔ کار ڈرائیور خاتون پہلے یہ سمجھیں کہ انہوں نے کتے کو کچل دیا ہے لیکن اس ضمن میں کتے کے بروقت ردِ عمل اور مدد کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں