’’کالا باغ ڈیم نہیں بننے دینگے‘‘ عمران خان کا شرمناک اعلان ،سوشل میڈیاپر طوفان برپا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کالا باغ ڈیم کبھی نہیں بننے دیں گے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی متنازعہ ویڈیو منظرعام پر آگئی،سوشل میڈیا پر طوفان برپا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایک پرانی ویڈیوسوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے۔جس میں عمران خان سندھ میں تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی کے ہمراہ ایک جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کالا باغ ڈیم کبھی نہیں بننے دیں گے۔ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سے عوام کی جانب سے عمران خان

کیخلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔  سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار قومی لیڈر کو ایسے شرمناک خیالات کا اظہار نہیں کرنا چاہیئے۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں پانی کی کمی شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ چیف جسٹس نے بھی اس معاملے کا نوٹس لے رکھا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں