نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر حملے کا خدشہ،ایک مسافر کیساتھ اب کتنے افراد کو آنے کی اجازت ہوگی؟ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد(سی پی پی ) اٹک دھماکے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیواسلام آباد ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ اٹک خود کش حملے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پشِ نظر کیا گیا ہے،اٹک خود کش حملے کے بعد حساس اداروں نے ایئر پورٹ انتظامیہ کو خطرات سے آگاہ کیا تھا۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہونے

کے بعد اب ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو آنے کی اجازت ہوگی۔ جب کہ ایئرپورٹ پر انتظامی معاملات میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے ٹربل شوٹنگ ٹیم بنا دی گئی ہے جو ایئرپورٹ منیجر کی سربراہی میں کام کرے گی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں