نواز شریف کا خلائی مخلوق پر بیان! حمزہ شہباز شریف نے اشارہ کرتے ہوئے کس کا نام لے لیا ؟ صحافی بھی حیران رہ گئے

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے اپنے تایا نواز شریف کے خلائی مخلوق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آسمان کی طرف اشارہ کیا اور کہا مجھے تو تارے نظر آرہے ہیں ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال پوچھ لیا کہ میاں نواز شریف کے خلائی مخلوق والے بیان پر آپ کیا کہیں گے جس کے جواب میںحمزہ شہباز شریف نے آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مجھے تو تارے دکھائی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے

عمران خان کو بھی ہاڑے ہاتھوں لیا عمران خان گیارہ نکات پیش کرنے بجائے نتھیا گلی جا کر آرام نہ کرتے بلکہ ان پر عمل پہرا ہو کر دکھاتے ۔آئندہ انتخابات کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے ۔ عوام باتوں پر نہیں بلکہ خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ پشاور منصوبہ شروع تو ہوا لیکن یہ منصوبہ پورا ہونے کی بجائے وہاں دھول اڑتا نظر آرہا ہے ۔ عوام اس کا حساب لے گی اور ووٹ کی طاقت سے ثابت کرے گی کہ حکومتیں باتوں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے سے ملتی ہے ۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں