لاہورہائی کورٹ میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت جاری –

لاہور: ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پرمشتمل بینچ شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کررہا ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران وکیل شہبازشریف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب ایسے پیش کررہی ہے جیسے رمضان شوگرملزانڈیا میں ہے۔

شہبازشریف کے وکیل نے کہا کہ شوگرملزسال میں3 ماہ چلتی ہے اوراس سال 68 کروڑکا ٹیکس دیا، نیب ہم سے ایسے سلوک کررہی ہے جیسے کوئی غیرملکی ہوں۔

انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگرملزکونالے سے زیادہ فائدہ نہیں ہوا، شوگرملزسیزن کے حساب سے چلتی ہے، یہ عوامی مفاد کا منصوبہ تھا جس کی اسمبلی اور کابینہ نے منظوری دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ نالے کا رخ رمضان شوگرمل کی جانب کیوں موڑا گیا؟ جس پر وکیل شہبازشریف نے جواب دیا کہ پہلے جونقشہ بنا اس میں جامعہ آباد کے بعد آبادی نہیں تھی۔

شہباز شریف ضمانت کیس:مقدمہ جسٹس باقر کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد

یاد رہے کہ تین روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی ضمانت کا کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شمیم خان نے ریمارکس دیے تھے کہ نیب پر پہلے ہی بہت الزامات لگ رہے ہیں، کیا نیب اب بنچ بھی اپنی مرضی سے بنوائے گا۔

Comments

comments

(function(d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.5”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));(function(d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&appId=1763457670639747&version=v2.3”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں