شہباز شریف اورحمزہ شہباز پرآج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان –

لاہور: رمضان شوگر ملزریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اورحمزہ شہباز پرآج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگرملز کیسزکی آج سماعت آج ہوگی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوں گے۔

احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران شہبازشریف، حمزہ شہبازکو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئی تھیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے رمضان شوگرملزکے لیے 10کلومیٹرطویل نالہ بنوایا،شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا اور اپنے خاندان کی مل کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوامی مفاد کا نام لیا۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق شہباز شریف کے اس فیصلے سے سرکاری خزانے کو 213 ملین کا نقصان ہوا، سرکاری خزانے کا نقصان شہباز اور حمزہ شہباز کی ملی بھگت سے ہوا، اتنے شواہد موجود ہیں کہ ریفرنس دائر کیا تاکہ کیس چلایا جا سکے۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری جاری ہے، مکمل ہونے پر ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

Comments

comments

(function(d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.5”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));(function(d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&appId=1763457670639747&version=v2.3”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں