اتنے قرضے نہ چڑھے ہوتے، تو حج کی سہولت مفت دیتے: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قرضوں کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر 6 ارب روپے ادا کر رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان ریلوے لائیو ٹریکنگ سسٹم، تھل ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر کیا، انھوں نے کہا کہ اتنے قرضے نہ چڑھے ہوتے، تو حج کی سہولت مفت دیتے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں عام آدمی کی زندگی آسان ہونی چاہیے، ملک میں تمام سہولتیں ایلیٹ کلاس کو دی جاتی تھیں، ہماری سوچ ہے ،عادم آدمی کوغربت سے کیسے نکالا جائے۔

مشکل وقت ضرور ہے مگر ملک کا مستقبل روشن ہے

وزیر اعظم عمران خان

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عام آدمی کے لئے ٹرین کا سفر سستا ہے، ایم ایل ون سسٹم کے ذریعے کراچی سے پشاور 8 گھنٹے میں پہنچ سکتے ہیں، پاکستان میں یہ سسٹم لانے کی کوشش کر رہے ہیں، چین دنیا میں ریلوے سسٹم میں سب سے آگے ہے ، سی پیک کےتحت چین سے ہر شعبے میں تعاون چاہتے ہیں.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے10 سال میں لوگوں کے دلوں سے خوف اٹھ گیا تھا، این آر او ون اور این آر او ٹو کے بعد سب نے دیکھا کوئی کہنے والا نہیں، اب ایسا نہیں ہوگا.

انھوں‌ نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم ہاؤس کے 30 فیصد اخراجات کم کردیے ہیں،وزیراعظم ہاؤس میں آڈیٹر بٹھایا، جو مزید خرچے کم کرنے پر توجہ دے رہا ہے، میں 30 فیصد خرچے کم کرسکتا ہوں، تو دیگر وزرا 10 فیصد کم کرسکتے ہیں.

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے سربراہ اسلامی فوجی اتحاد جنرل (ر) راحیل شریف کی ملاقات

وزیر اعظم نے کہا کہ شیخ رشید نے بتایا ہے کہ ہفتہ وار6 کروڑ روپے مالیت کا مفت سفر ختم کر دیا ہے، کرپشن ، چوری کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے، گیس کی قیمت نہ بڑھاتے، تو گیس کمپنیاں بند ہوجاتیں، مشکل وقت ضرور ہے مگر ملک کا مستقبل روشن ہے.

Comments

comments

(function(d, s, id)
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.5”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));(function(d, s, id)
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&appId=1763457670639747&version=v2.3”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں