آئی ایم ایف سے اختلاف دور ہوگئے ہیں، جلد معاہدہ ہوجائےگا، وزیرخزانہ اسد عمر

پشاور : وزیرخزانہ اسدعمرکاکہناہےکہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اختلافات میں کمی آئی ہے، امید ہے کہ جلدمعاہدہ طے پاجائےگا۔ کوشش ہوگی آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری ہو، افغانستان میں امن پاکستان کے امن کیلئے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسدعمر نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پی کے میں تین بڑی چیزیں نظر آتی ہے ،صوبے کو پانی دیا ہے جس سے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ، کے پی کے میں گیس کے سب سےزیادہ ذخائر ہیں، بہت بڑےپیمانےپرکام کرنےکی ضرورت ہے، وفاق جوبھی مددکرسکتاہےکریں گے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تک بلوچستان حکومت کے ساتھ کام کیا، کےپی حکومت کےساتھ بھی کام کرنےکی ضرورت ہے ، تیسرا بڑا شعبہ سیاحت  ہے ، کےپی میں بہت سےعلاقےہیں جہاں انڈسٹری نہیں لگاسکتے، اگرکسی کو نوکری دینی ہے تو سیاحت کو فروغ دینا ہے ، ملائشیا میں 22ارب ڈالر  سالانہ آمدن ہوتی ہے اور ترکی میں سیاحت سے44ارب ڈالر کی آمدن ہے۔

افغانستان میں  امن ہوگاتوپاکستان میں امن آئے گا

افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اسد عمر نے کہا افغانستان کےامن میں پاکستان کرداراداکررہاہے، افغانستان میں امن آئے گا ، وہاں امن ہوگا تو پاکستان میں امن آئے گا، ایران اورافغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانی ہے، باتیں بہت ہوگئیں اب کام شروع کرو، ترکی سےتجارت بڑھانے کے لیے الگ فورم بنارہے ہیں۔

بھارت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مغرب ومشرقی خطے میں بہترتعلقات،تجارت بڑھانےکی ضرورت ہے، بھارت کاآدھاالیکشن توپاکستان مخالف پروپیگنڈےپرہوتاہے، بنیادی مسائل حل ہوجائیں توبھارت سےتجارت سےبہتری آئے گی۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کےبہت قریب آچکے ہیں،کوشش ہوگی آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری ہو

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے حوالے سے کہا آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کےبہت قریب آچکے ہیں اور یقین دلایا کہ کوشش ہوگی آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری ہو۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ دبئی فورم میں وزیراعظم نےاپنےوژن سےمتعلق بات کی، پاکستان کوہم نےہی اٹھاناہے،کسی نےباہرسےنہیں آنا، بہترفیصلے کریں گے توپاکستان کی معیشت اٹھےگی۔

انھوں نے مزید کہا نیپراچیئرمین کےلئےانٹرویوجاری ہیں، ایف بی آرکی جانب سے ہراساں کرنےسےٹیکس نیٹ نہیں بڑھتا ، چاہتے ہیں ٹیکس کلیکشن میں آسانیاں پیدا کریں، آئندہ بجٹ میں ٹیکس فارم ،ٹیکس جمع کرانےکاطریقہ آسان ہوگا، منی بجٹ میں آسانیاں پیداکرنےکاسلسلہ شروع کیاتھاجوچلتارہےگا۔

منی بجٹ میں آسانیاں پیداکرنےکاسلسلہ شروع کیاتھاجوچلتارہےگا

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریفنڈزکےطریقہ کارکی منظوری دیدی،جلدریفنڈزملناشروع ہونگے، صوبےکابینک صوبےمیں ہی قرضےفراہم کرے، وزیراعظم پرپشاور کا خاص حق ہے۔

انھوں نے کہا کپاس کےمعاملےپرماہرین کوبھی بلایا ہے، کپاس کی پیداواربہترکرنےکیلئےاقدامات کررہے ہیں۔

Comments

comments

(function(d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.5”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));(function(d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&appId=1763457670639747&version=v2.3”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں