رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو دوسری ماں قرار دے دیا

راکھی بد ترین اداکارہ نہیں بلکہ وہ روک اسٹار ہیں، رنویر سنگھ۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے انڈسٹری کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کو اپنی دوسری ماں قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے نئی آنے والی فلم’’گلی بوائے‘‘ کی تشہیر کے لئے نجی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جہاں شو کی میزبان کومل نہتا نے اداکار سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب تک میں نے جتنے بھی اداکاراؤں کے انٹرویو کئے ہیں اُن سب میں سب سے بد ترین اداکارہ راکھی ساونت کو پایا ہے۔

میزبان کی جانب سے راکھی کو بدترین اداکار قرار دیئے جانے پر رنویر سنگھ خاموش نہ رہے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ راکھی بدترین اداکارہ نہیں بلکہ وہ راک اسٹار ہیں اور میں اُن سے بہت محبت کرتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رنویرسنگھ تقریب کے دوران بِلک بِلک کر رو پڑے

رنویر سنگھ نے راکھی کے مزاج سے متعلق کہا کہ وہ بہت پروہ کرنے والی اور مجھ سے ممتا بھری محبت کرتی ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھے بچوں کی طرح سمجھتی تھیں۔آج بھی یاد ہے وہ مجھ پر ہر وقت پیسا خرچ کیا کرتی تھیں۔حتیٰ کہ وہ میرے لئے چاکلیٹ خریدنے کے لئے پیسے کمایا کرتی تھیں۔ میں نے کبھی بھی انہیں بڑی بہن کہہ کر مخاطب نہیں کیا بلکہ وہ میری دوسری ماں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  راکھی ساونت کا شادی کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ ’’گلی بوائے‘‘ کی ہدایات معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہے جس میں رنویر سنگھ کے ہمراہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ جب کہ فلم رواں ماں 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(function(d, s, id)
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.3&appId=770767426360150”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
(function(d, s, id)
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_GB/sdk.js#xfbml=1&version=v2.7”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں