بالی ووڈ اداکاراؤں کے شادی کرنے پر کترینہ کا دلچسپ ردعمل

بالی ووڈ میں سب شادی کررہے ہیں، کترینہ کیف فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف  نے انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑا کی شادیوں پر اپنا ردعمل دیاہے۔

حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف ’’فلم فیئر‘‘ کے پروگرام ’’فیمسلی فلم فیئر‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال پوچھا بالی ووڈ میں اداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں، پہلے انوشکا شرما شادی کے بندھن میں بندھیں اور گزشتہ برس دپیکا اورپریانکا بھی پیا دیس سدھار گئیں، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میری زندگی میں محبت بھی آئے گی لیکن صحیح وقت پر

کترینہ نے اپنی ساتھی اداکاراؤں کی شادی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا سب شادی کررہے ہیں میں ان تمام اداکاراؤں کو کہنا چاہتی ہوں میرے لیے رکو مجھے پیچھے مت چھوڑ کر جاؤ۔ کترینہ کے اس جواب سے ایسا ظاہر ہورہا ہےجیسے وہ بھی شادی کرنے کے لیے بے چین ہیں اور اپنی ہم عصر اداکاراؤں کی طرح شادی کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کترینہ کیف شادی کے حوالے سے کہہ چکی ہیں کہ انہیں یقین ہے صحیح وقت پر محبت ان کی زندگی میں ضرورآئے گی۔

(function(d, s, id)
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.3&appId=770767426360150”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
(function(d, s, id)
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s); js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_GB/sdk.js#xfbml=1&version=v2.7”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں