سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔ فوٹو : فائل

چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1304 ڈالرز کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا اور فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے ساتھ 69 ہزار 300 جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت258 روپے اضافے سے 59 ہزار 414 روپے رہی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں