زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

سرکاری ذخائر 8 ارب 30 کروڑ اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 54 کروڑ کی سطح پر ہیں (فوٹو: فائل)

سرکاری ذخائر 8 ارب 30 کروڑ اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 54 کروڑ کی سطح پر ہیں (فوٹو: فائل)

کراچی: رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی جس کے بعد ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 10 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرسے بھی گر کر 14 ارب 85 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے بھی نیچے 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 8 ارب 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 96 لاکھ  ڈالر اضافے  سے 6 ارب 54 کروڑ 43  لاکھ  ڈالر کی سطح پر ہیں۔ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں