عمران خان کو دورہ کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کیلئےکتنا چندہ ملا؟وزیر اعظم خوشی سے نہال ، ٹوئٹ کے ذریعے اظہار تشکر

کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے 24کروڑ روپے کا چندہ دینے پر کراچی کی عوام سے اظہارِ تشکر کیاہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال
کے فنڈریزنگ افطار میں کراچی کے عوام نے 24کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔وزیراعظم نے کہاکہ میری قوم کی سخاوت کبھی میرے لئے حیران کن نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد رقم اکٹھا کرکے قرضے ادا کردیں